: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،12مئی(ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن کو ملک کے لئے ناموزوں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غلط مانیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور
چھوٹے ، درمیانے صنعت بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ مسٹر سوامی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ افراط زر کنٹرول کرنے کے نام پر جس طرح سے مسٹر راجن نے سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے اس سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انهوں نے کہا "جتنی جلدی ممکن ہو مسٹر راجن کو ان کے عہدے سے آزاد کرنے انہیں شکاگو بھیج دیا جانا چاہئے"۔